Friday, 26 August 2016

علی ع کا شیعہ

🌹 آغا سید جواد نقوی 🌹

📩علی ع کا شیعہ اور اس کی ذمہ داریاں
امیر المومنین ع نے دو  طبقوں کو ذکر کیا ہے ایک وہ طبقہ جسے امام ع دور کر رہے ہیں اور ایک وہ طبقہ جس کی امیر المومنین ع آرزو اور حسرت کر رہے ہیں۔
عزیزان! آج ہمیں انتخاب کرنا ہے کہ آج کے ہم کس طبقہ میں شمار ہوں گے۔کیا اس طبقہ میں جو علی ع کے پیچھے دوڑتا ہے لیکن علی ع خدا سے دعا مانگتے ہیں کہ ان کو مجھ سے دور کردے کیونکہ یہ میرے لئے دوا نہیں ہیں بلکہ میرے لئے درد ہیں۔ یا اس طبقہ میں جس کے لئے علی ع میدان میں کھڑے ہو کر کبھی نخلستان میں اور کبھی کنویں کے اندر منہ کر کے فرماتے ہیں: "این عمار "میرا عمار کہاں  ہے؟ میرا ابوذر کہاں ہے؟ میرا ابن طیہان کہاں ہے؟ میرا ذوالشھادتین کہاں ہے؟

ایسا نہ ہو کہ جس نے پرچم علی و پرچم کربلا اٹھایا ہوا ہو اور وہ بھی تنہا کھڑے ہو کر پکارتا ہے کہ کہاں ہیں وہ جو اس دنیا سے چلے گئے ہیں۔ چمران کہاں ہے، صیاد شیرازی کہاں ہے۔ ہمارے ہوتے ہوئے یہ آرزو ہو تو ہمارے لئے مٹ جانے کا مقام ہے۔ ہم منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے ۔ کیا وہ ندامت سے نہیں مر گئے جن کے ہوتے ہوئے علی ع کہہ رہے ہیں۔
این عمار
عمار کہاں ہے؟
کیا وہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ مولا عمار یاسر کی جگہ پر ہم جو موجود ہیں!

اج اگر ہم خدا کو روح علی ع کا، نفس علی ع کا اور حسرت علی ع و آرزوئے علی ع کا و تنہائی و مظلومیت علی ع کا واسطہ دیں کہ اے پروردگار! جب تک ہم زندہ ہیں ہمیں علی ع کی سپاہ میں شامل فرمانا۔
اے پروردگار! آج جو پرچم ولایت لے کر کھڑا ہوا ہے آج جس کے ہاتھ میں پرچم عاشورا و کربلا موجود ہے۔ ہمارے ہوتے ہوئے ان کو تنہا نہ چھوڑنا۔ اے پروردگار! ہمیں ندامت کا وہ دن نہ دیکہنا پڑے!
📩: عزیز من!  شیعہ کی بہت بڑی ذمہ داریاں ہیں.   لیکن شیعہ اپنے فرائض بهول چکا هے،  شیعہ اپنی رسالت بهول چکا هے،  اپنی ماموریت بهول چکا هے.........
شیعہ امام کا مزهب هے،شیعہ کا مکتب خدا نے بنایا ،   رسول اللہ ص نے بنایا، آئمہ اطہات ع نے بنایا.
کس لئے بنایا؟؟؟؟؟
تاکہ بشریت کی امامت کرے،   بشر کو بیدار کرے،  بشریت کے درد حل کرے........
لیکن شیعہ اپنے ہی مسائل میں کهو گیا پهنس گیا،   رسومات کی ادائیگی میں مشکل کا شکار هوگیا  .....کیوں؟
اسلئے کہ شیعہ اپنی اصلی رسالت فراموش کرگیا......

عزیزان!   شیعہ نے اسلام کو غلبہ دینا هے
   ظہور تشیع کے مکتب کے اندر ہے  ظہور غلبہ اسلام کا نام هے  غلبہ اسلام کے اس آخری نبرد کیلئے میدان شیعہ نے فراہم کرنا هے...........
عزیزان!  اپنے فریضے کو فراموش مت کرو.اپنی رسالت کو مت بهولو...غلط راہوں پر فقط نیکیاں کرکے دهوکے میں نہ آجاو....
فقط ہر مناسبت کی رسومات بجا لا کراپنے آپ کو تسلیاں مت دو....

شیعوں کو بہت کچهہ کرنا باقی هے.....

(آغا محترم)